Latest udates

Wednesday, 9 January 2019

روشن گھر آپ کیلئے کتنے مفید؟حیران کن تحقیق سامنے آگئی

روشن گھر آپ کیلئے کتنے مفید؟حیران کن تحقیق سامنے آگئی

روشن گھر آپ کیلئے کتنے مفید؟حیران کن تحقیق سامنے آگئی

  لندن ( 24نیوز ) نیند انسان کیلئے نعمت ہے اوراس نعمت کو پانے کیلئے پرسکون ماحول کا ہونا ضروری ہوتا ہے، نیند چاہے کم بھی لی جائے یہ بھر پور ہوتو اس کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق نیند صرف انسانوں کیلئے ہی ضروری نہیں بلکہ تمام جانداروں کی اس کی طلب ہوتی ہے، نیند انسان کے جذبات ،احساسات کو ریگولیٹ کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے،زیادہ دیر نہ سونے والے انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں، نیند پڑھنے لکھنے،سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔
پرسکون زندگی کیلئے ہمارے گھروں کو کیسا ہونا چاہئے،اس کیلئے کس کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے،سائنسدانوں نے اس کا حل بھی بتا دیا۔
تحقیق کے مطابق ہوا دار گھر مکینوں کیلئے مفید ہوتے ہیں،ایسے گھروں میں تازہ ہوا اور دھوپ آسانی سے گزر سکتی ہے جو گھروں کے ماحول کو انسانی صحت کیلئے مفید بناتے ہیں۔
مصنوعی روشنی کا گھر میں ہونا بہت ضروری ہے لیکن تیز روشنی صحت کیلئے نقصان دہ ہے،تیز روشنی اور آواز میں انسان صحیح طرح سو نہیں پا تا ، نیند پوری نہ ہونے سے اس کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے،اسی لئے سوتے وقت روشنیاں گل کردیں یا بہت ہلکی کردیں۔

24News Source

No comments:

Post a Comment