ہوواوے کا جلد فولڈ ایبل موبائل فونز کی فروخت کا اعلان
ہوواوے کا جلد فولڈ ایبل موبائل فونز کی فروخت کا اعلان
نیویارک :
معروف موبائل کمپنی ہوواوے نے جلد فولڈ ایبل موبائل فونز فروخت کرنے کا
اعلان کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف سیم سنگ نے اس فیصلے کو تاحال موخر کر دیا
ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف موبائل فون کمپنی ہوواوے نے
فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی فولڈ ایبل موبائل فونز کی فروخت شرو کر دے گی
جبکہ دوسری طرف سیم سنگ کمپنی نے اس فیصلے کو تاحال موخر کر دیا ہے ۔
سیم
سینگ کی جانب سے گلیکسی فولڈ موبائل فون متعارف کروائے جانے کا امکان ہے
لیکن وہ اس موبائل فون کو امریکہ میں اے ٹی اینڈ ٹی اور ٹی موبائل کمپنیوں
کے ذریعے متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
دوسری جانب ہوواوے
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ فائیو جی فولڈ ایبل ماڈل کو بہت جلد مارکیٹ میں
لانے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد اس فون میں
دلچسپی لے رہی ہے ۔
اب دیکھنا ہوگا کہ کونسی موبائل فون کمپنی اس سلسلے میں زیادہ منافع کمانے میں کامیاب ہوتی ہے ۔
Neo New Source
No comments:
Post a Comment