کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری
پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان بدھ کے روز بھی جاری رہا۔ کاروبار کے آغاز
سے ہی تیزی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 147 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 200
پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 490 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 52
پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ادھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قیمت ایک پیسہ بڑھی۔ روپے کے مقابلے میں
امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 138 روپے 96 پیسے ہو گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی
قیمت فروخت 138 روپے 91 پیسے ہے۔
No comments:
Post a Comment