پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا
پاکستان اور
جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگاجوہانسبرگ:(11 جنوری
2019) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے جوہانسبرگ میں
شروع ہوگا۔سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز 6 وکٹ سے
سرخرو ہوئے اور کیپ ٹاون ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 9 وکٹ سے فتح حاصل کی،
دونوں میچز میں پاکستان ٹیم کے کمبینیشن پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے جس
کے باعث جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 3 تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
لیگ اسپنر
یاسر شاہ جو اس سیریز میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیے۔ ان کی کی جگہ
شاداب خان کو میدان میں اتارا جائے گا۔ آؤٹ آف فارم فخرزمان کو ڈراپ کرکے
محمد رضوان کو مڈل آرڈر میں آزمایا جاسکتا ہے اور فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں
شمولیت کا امکان ہے ۔
ان کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے کسی پیسر کو آرام دیا
جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں
2016 میں مقابل ہوئی تھیں، مہمان ٹیم اس میچ میں اپنی تاریخ کے کم ترین
ٹوٹل 49 پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقا نے یہاں گزشتہ میچ آسٹریلیا کے
خلاف مارچ 2018 میں کھیلا اور 492 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل
کی۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan PAKISTAN VS SOUTH AFRICA Sports test
match پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا
No comments:
Post a Comment