Latest udates

Thursday, 10 January 2019

گنے سے گڑ کی تیاری کا مرحلہ انتہائی مشقت طلب ہوتا ہے

گنے سے گڑ کی تیاری کا مرحلہ انتہائی مشقت طلب ہوتا ہے

  سیالکوٹ (92 نیوز) گڑ اور شکر کھانے کا شوق تو ہر کسی کو ہے مگر تیاری کے مراحل کی مشقت کا اندازہ سبھی کو نہیں۔
گنے سے گڑ کی تیاری کا مرحلہ انتہائی کٹھن ہے جس کا اندازہ کاشتکار کی ذہنیت سے لگایا جا سکتا ہے جو گڑ کھانے سے منع نہیں کرتا مگر کھیت سے گنا توڑنےوالا اُسے ایک آنکھ نہیں بھاتا۔
کسان کو سال بھر کماد کی فصل کا اپنی اولاد کی طرح خیال رکھنا پڑتا ہے۔ موسم سرما کا جوبن آنے پر کماد کی تیار فصل سے گنے تیار کئے جاتے ہیں۔ پھر گنے کو بیلنے میں ڈال کر ان کا رس تیار کیا جاتا ہے۔
گنے کے رس کو چھوٹے برتنوں کے ذریعے چونبھے پر رکھے کڑاہ میں ڈالا اور خوب پکایا جاتا ہے۔ یہ رس گاڑھا ہو جائے تو لکڑی کے سانچے میں ڈال کر گڑ اور شکر تیار کی جاتی ہے۔
کسان کہتے ہیں ہاتھ سے بنائے گڑ اور شکر کی بات ہی اور ہے۔ شہری ہینڈ میڈگڑ اور شکر کو صحت کے لئے بہترین قرار دیتے ہیں۔
کماد کی فصل ابتدا سے انتہا تک انتہائی مشقت طلب ہے۔ کسان کو امید ہوتی ہے کہ گڑ کی بھرپور فروخت سے محنت کا معاوضہ اسے ضرور ملے گا۔

92 News Source

No comments:

Post a Comment