Latest udates

Thursday, 10 January 2019

ایل وائی 80 میزائل پاک فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں شامل

ایل وائی 80 میزائل پاک فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں شامل

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کے قریب پاک فوج کے ایئرڈیفنس کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے فائر پاور کا معائنہ کیا جب کہ ایئر شو کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ سمیت کئی سینئرز کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز بھی موجود تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج میں کیا گیا جس میں لانگ رینج ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائے 80 کا بھی استعمال کیا گیا۔ ایل وائی 80 کی فائر پاور کا پہلا مظاہرہ ایونٹ کا طرہ امتیاز تھا، ایئر ڈیفنس ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق البیاز 2019ء کی اختتامی تقریب کا حصہ تھی۔
اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایل وائی 80 کی آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے فائر پاور کے کامیاب مظاہرے پر آرمی ایئر ڈیفنس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 سے آرمی ایئر ڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔


Neo News Source

No comments:

Post a Comment