Latest udates

Sunday, 13 January 2019

چینی قونصل خانے پر حملے کے سہولتکار 17 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

چینی قونصل خانے پر حملے کے سہولتکار 17 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 
چینی قونصل خانے پر حملے کے سہولتکار 17 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے سہولت کاروں کو 17 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
کراچی میں چین کے قونصل خانے پر حملے  کے 5 سہولت کاروں کو پولیس نے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے  الزام میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا،انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ملزمان کی اہلخانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیا ۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گلشن معمار سے گرفتار کیا تھا  اور قبضے سے دستی بم، آر پی جی راکٹ، کلاشنکوف سمیت باروی مواد برآمد کیا ۔
ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی اور حملے میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا ہے  ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کا 17 جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا  ۔
چین کے قونصل خانے پر تین دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا تاہم سکیورٹی گارڈز کی مستعدی کے باعث حملہ آور اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے ۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی سندھ پولیس کی جانب سے بھی پھرتی کا مظاہرہ کیا گیا  اور قونصل خانے کی سکیورٹی کے ساتھ مل کر تینوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔
قونصل خانے کی سکیورٹی اور پولیس کی جانب سے  بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ان کے عزائم سمیت  نیست و نابود کر دیا گیا، چین کے سفیر کی جانب سے بھی  پولیس اور سکیورٹی  اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق  چینی قونصلیٹ پر حملے کے  پیچھے ہمسایہ ملک  بھارت کی ایجنسی را اور دہشتگرد تنظیموں کا ہاتھ ہے

No comments:

Post a Comment