تیسرا ٹیسٹ ، پاکستان کی پوری ٹیم 185رنز بنا کر آؤٹ
جوہانسبرگ
( 92 نیوز ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز
جاری ہے ، تیسرے ٹیسٹ میں بھی قومی بلے بازوں نے روش نہ بدلی اور جنوبی
افریقہ کے 262رنز کے جواب میں پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 262 رنز بنائے ۔
پاکستان
کی ٹیم میدان میں اتری تو ’’تو چل میں آیا‘‘ کی روایت برقرار رکھی ۔
اوپنر شان مسعود ساتویں گیند پر ہی فلینڈر کی گیند پر ڈی کوک کو کیچ تھما
کر واپس لوٹ گئے ، اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی فلینڈر کی گیند پر ڈی کوک
کو کیچ تھما بیٹھے ۔محمد عباس بھی 11رنز بنا کر ہمت ہار گئے جبکہ اسد شفیق
اولیور کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔
اوپنر امام
الحق 43، بابر اعظم 49 ،کپتان سرفراز 50 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ شاداب خان
نے 5 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے ۔
پاکستانی
ٹیم کی جانب سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی محمد عامر تھے جنہوں نے ٹیم
کےاسکور میں 10رنز کا اضافہ کیا ۔پاکستان کی تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے
جب کہ6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈائیون اولیور نے 5 ،فلینڈر نے 3 اور ربادا نے 2 شاہینوں کا شکار کیا۔
اپنی
پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 262 رنز بنائے تھے ، اوپنر ایڈن میکرم نے
90 ، ہاشم آملہ نے 41،ڈی برائن نے 49 اور زبیر حمزہ 41 رنز بنا کر آؤٹ
ہوئے ۔ جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ 6 کھلاڑی ڈبل فگر
میں داخل نہ ہو سکے ۔
پہلی اننگز میں 77رنز کی برتری حاصل کرنےکے بعد جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے ۔
92News Source
No comments:
Post a Comment