ایف بی آر کو تالا لگا دیں تو ریونیو بڑھ جائے گا، تاجروں کا وزیر خزانہ کو مشورہ
کراچی(24نیوز)
کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے گیس کی عدم دستیابی اور ٹیکس مسائل حل
نہ ہونے پر وفاقی وزیر خزانہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، سراج قاسم تیلی
نے کہا کہ اگر ایف بی آر کو تالا لگا دیں تو شرطیہ 15 فیصد ریونیو بڑھ
جائے گا، زبیر موتی والانے کہا کہ گیس بحران کے باعث شدید نقصان ہو رہا ہے ۔
وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کے دوران کراچی کے صنعتکار پھٹ پڑے ۔ٹیکس
نیٹ اور گیس بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔معروف صنعتکار سراج قاسم
تیلی نے کہا 'اگر ایف بی آر کو تالا لگا دیں تو شرطیہ 15 فیصد روینیو بڑھ
جائے گا'۔ صرف ٹیکس دینے والے کو ہی دباتے رہے تو ٹیکس نیٹ میں مزید اضافہ
ممکن نہیں.
معروف صنعتکار زبیر موتی والا نے گیس بحران کے حوالے سے
تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعتکاروں کو شدید نقصان ہو رہا
ہے۔ پندرہ بیس سال سے سندھ اور بلوچستان کا گیس کوٹہ 1200 ایم ایم سی ایف
ڈی رکھا ہوا ہے۔
زبیر موتی والا نے ساتھ ہی کراچی کے ساتھ امتیازی
سلوک کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ گیس بحران پر کراچی
کی صنعتیں 16 روز بند رہیں اور گیس نہ ملنے سے نصف ماہ صنعتوں میں پیداوار
نہیں ہوسکی۔
24 News Source
No comments:
Post a Comment