سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کم کردی
اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے بڑا تحفہ دیا گیا، پاکستانیوں کے لئے ویزا فیس کم کر دی گئی ہے ۔
ولی
عہد کل پاکستان کے لئے بڑا تحفہ لیکر آرہے ہیں ، حکومت کے مطابق ولی عہد
20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لیکر آرہے ہیں جب کہ سعودی حکومت نے ولی
عہد کی آمد سے قبل ہی پاکستانیوں کو تحفہ دے دیا۔
پاکستانی شہریوں کے لئے ویز افیس میں کمی کا نوٹیفکیشن سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن
کے مطابق پاکستانی شہری اب 2 ہزار ریال کی بجائے صرف 338 ریال کی رقم ادا
کر کے حجاز مقدس کا سنگل انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے۔ جو کہ تقریباً 74200
روپے سے کم ہو کر 12540 روپے ہو گیا ہے ۔
اسی طرح ملٹی پل ویزا کی
فیس 3 ہزار ریال یعنی تقریباً111300 روپے پاکستانی سے کم ہو کر 375 ریال
یعنی تقریبا 25 ہزار 42 روپے کر دی گئی ہے ۔
سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے ہو چکا ہے ۔
92 News Source
No comments:
Post a Comment