Latest udates

Saturday, 16 February 2019

پاکستان اور سعودیہ کے مابین ہونیوالے معاہدوں، یادداشتوں کی تفصیلات جاری

پاکستان اور سعودیہ کے مابین ہونیوالے معاہدوں، یادداشتوں کی تفصیلات جاری

پاکستان اور سعودیہ کے مابین ہونیوالے معاہدوں، یادداشتوں کی تفصیلات جاری

 اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان اور سعودیہ کے مابین ہونیوالے معاہدوں اور یادداشتوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کل دورہ پاکستان پر پہنچیں گے ،  اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین  متعدد معاہدے کئے جائیں گے جب کہ  یاد داشتوں پر دستخط  بھی کئے جائیں گے ۔
وزارت خارجہ نے معاہدوں اور یاد داشتوں کی تفصیلات جاری کر دیں ، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ’’ پاکستان ، سعودی عرب ‘‘ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام ک افیصلہ کیا گیا ہے جو مشترکہ مقاصد اور اہداف کے حصول پر کام کرے گی ۔
کونسل کی سربراہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان  کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ذرائع ابلاغ ، ثقافت اور اطلاعات کے شعبے میں ایگزیکٹو پروگرا م پر دستخط ہوں گے ، پروگرامز کا مقصد باہمی  تعلقات کا فروغ اور استحکام ہے ۔
دونوں ممالک کے مابین ترقی نوجوانان، کھیلوں کے فروغ، منشیات و سمگلنگ کی روک تھام ،معدنی وسائل ، متبادل ذرائع توانائی  اور باہمی تجارت کے فروغ  کیلئے تکنیکی تعاون اور رکاوٹوں کے خاتمے کےمعاہدوں پر بھی سائن ہوں گے ۔

92 News Source

No comments:

Post a Comment