بھارتی انتہا پسندوں کا خوف، جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا دورہ پاکستان منسوخ
پبلک
نیوز: ثقافتی سرگرمیوں پر بھی بھارتی انتہا پسندوں کا خوف چھا گیا، معروف
شاعر اوراسکرپٹ رائٹر جاوید اختر اوران کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے دور ہ
کراچی منسوخ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا
دورہ پاکستان منسوخ ہو گیا۔ نامور شاعرجاوید اختر اور اداکارہ شبانہ اعظمی
کو 23 فروری کو کراچی آرٹس کونسل میں شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی کے
اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں شرکت کرنا تھی تاہم گزشتہ روز پلواما میں
ہونے والے خودکش حملہ کے بعد انھیں یہ فیصلہ کرنا پڑا۔
دورہ منسوخ
کرنے کی اطلاع جاوید اختر نے ٹویٹ کے ذریعہ دی۔ انھوں نے لکھا کہ کراچی
آرٹس کونسل میں انھیں کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب
میں بطور مہمان مدعو کیا تھا تاہم اب انھوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
اس
کے ساتھ ایک جملہ بھی تھا کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران کیفی صاحب نے
نظم لکھی تھی، اس جملے نے واضح کر دیا کہ انتہا پسندوں کے خوف نے انھیں
ایسا کرنے پر مجبور کیا۔
Public News Source
No comments:
Post a Comment