4 ماہ میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگیا، بدعنوانی نے پاکستانی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا : وزیراعظم عمران خان
اسلام
آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 4 ماہ میں پاکستان معاشی طور پر
مستحکم ہوگیا۔دو جوہری قوتوں کا جنگ کے بارے میں سوچنا خودکشی ہوگا۔ پاک
بھارت مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ افغان مسئلے کا حل بھی فوجی
نہیں، سیاسی ہے۔
وزیراعظم نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ملک کو
سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہے۔ بدعنوانی نے پاکستانی معیشت کو
بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اب ریاستی ادارے ان سیاسی مافیا کے دباؤ سے آزاد ہو
کر کام کر رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا ملک کی مخدوش ترین معاشی
صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے چین کی مدد تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی
ہے۔ انہوں نے کہا افغانستان مسئلے کا حل فوجی نہیں۔وہاں امن کا قیام
مذاکرات سے ممکن ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی
میں ایسی بربریت کا مظاہرہ کر ریا ہے۔ جس کا تصور بھی مشکل ہے۔ انہوں نے
کہا دو جوہری قوتوں کا جنگ کے بارے میں سوچنا خود کشی ہوگا۔ مذاکرات ہی
واحد راستہ ہیں۔ پیچھے ہٹنے کے بھارتی اقدام سے مایوسی ہوئی۔
پاک
امریکا تعلقات پر وزیراعظم نے کہا اب کسی سے پیسے لے کر ان کے لیے کام نہیں
کریں گے۔ ہماری خارجہ پالیسی کی توجہ صرف پاکستانی عوام کی بہتری ہوگی۔
No comments:
Post a Comment