پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا شیڈول فائنل ہو گیا.
پاکستان سپرلیگ2018 کےتیسرے ایڈیشن کاشیڈول فائنل ہوگیا ہے۔میچز پاکستان اوردبئی میں ہوں گے ۔ پہلا میچ 18 فروری جبکہ فائنل 25مارچ کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ2018 تھری کےشیڈول کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای کے ٹیسٹ مراکز میں شامل ابوظہبی میں پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں رکھا گیا، اس کی بڑی وجہ لاجسٹک کی مشکلات بتائی جا رہی ہیں۔ فائنل کےلیےپاکستان کے یادگاردن کاانتخاب کیا گیاہے ۔وہی تاریخی دن جس دن پاکستان کا 1992ورلڈکپ کافاتح بناتھا۔
No comments:
Post a Comment