امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، خاتون ہلاک
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، خاتون ہلاک
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے کی یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کے بعد پولیس نے 19 سالہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
Reutersامریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے کی ایک یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کے بعد 19 سالہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سائناگاگ میں ’پاس اور` کی ایک تقریب جاری تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ’نفرت پر مبنی جرم دکھائی دیتا ہے۔‘
واضح
رہے کہ یہ واقعہ امریکی شہر پٹسبرگ کے سائناگاگ پر حملے کے چھ ماہ بعد پیش
آیا ہے جس میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کو حالیہ امریکی
تاریخ کا بدترین یہود دشمن حملہ سمجا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیےامریکہ میں فائرنگ: پانچ خونریز حالیہ واقعات
امریکہ: یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، 11 افراد ہلاک
ٹیکساس سکول فائرنگ: حملہ آور کے والدین کے خلاف پٹیشن
AFPفائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سائناگاگ میں 'پاس اور` کی ایک تقریب جاری تھیسین
ڈیئگو کاؤنٹی پولیس اسٹیشن کے اعلی افسر بل گورے نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا
یہ واقعہ پووے کے سائناگاگ پر صبح 11.30 بجے پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں
چار افراد زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک زخمی جانبر نہیں ہو
سکا تاہم باقی زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ
مشتبہ شخص کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ آن لائن
شائع کیے گئے ایک خط کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔
سین ڈیئگو
کاؤنٹی کی پولیس کے مطابق ایک آف ڈیوٹی پٹرولنگ آفیسر نے مشتبہ شخص پر
فائرنگ کی تاہم وہ گاڑی میں جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
سین ڈیئگو کاؤنٹی کے پولیس سربراہ ڈیوڈ نسلیٹ کے مطابق مشتبہ شخص کو بعد میں ایک اور پولیس اہلکار نے گرفتار کر لیا ہے۔
Reutersڈیوڈ
نسلیٹ نے بتایا ’اس نے واضح طور پر مشتبہ شخص کی گاڑی کو دیکھا، اس نے
اپنے ہاتھ اوپر کیے ہوئے گاڑی سے باہر چھلانگ لگائی اور فوری طور پر اسے
حراست میں لے لیا گیا۔‘
’جب پولیس آفیسر 19 سالہ شخص کو حراست میں لے رہا تھا تو اس نے واضح طور مشتبہ گاڑی کی اگلی نشست پر ایک رائفل دیکھی۔‘
واقعے پر ردعملامریکی نائب صدر مائیک پینس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’شیطانی اور بزدلانہ‘ قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/VP/status/1122254752790740992
امریکی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ پاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ’گہری ہمدردی‘ کا
اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے ’ اس وقت ایسا لگ رہا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی
جرم ہے لیکن متاثرہ افراد کے لیے میری گہری ہمدردی ہے اور ہم اس کی تہہ تک
جائیں گے۔‘
News Source BBC
No comments:
Post a Comment