Latest udates

Friday, 15 February 2019

پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کی خریداری میں تیزی کا رحجان

پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کی خریداری میں تیزی کا رحجان

 
پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کی خریداری میں تیزی کا رحجان

کراچی(ویب ڈیسک) اچھی شرح منافع کے سبب 500 ملین ڈالرز ہدف کے پاکستان بناﺅسرٹیفکیٹ کی خریداری میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کے اجراءکے پہلے ہفتے میں یومیہ اوسط خریداری ایک لاکھ ڈالر تھی جو دوسرے ہفتے میں بڑھ کر یومیہ 3 لاکھ ڈالر سالانہ تک پہنچ گئی۔دوسرے ہفتے کے اختتام تک پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کے خریداری 30 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے جون تک ان سرٹیفکیٹس کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 500 ملین ڈالرز خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ اس پر شرح منافع چھ فیصد سے زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق بہتر شرح منافع کے سبب پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹس کی خریداری میں بھرپور خریداری دیکھی جارہی ہے۔


No comments:

Post a Comment