پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل
تازہ ترین
امریکی تجویز میں فلسطینی ریاست کا قیام شامل نہیں ہے۔ روس
پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل
Feb 13, 2019 | 20:08
ضرور پڑھیں: رینجرز کا کریک ڈائون‘18 ملزمان گرفتار اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدشیئر کریں:
ضرور پڑھیں: سائٹ میں روئی کے گودام میں آتشزدگی 14 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا Google+
روسی سائبر سیکیورٹی کے ادارے کیسپر اسکائے نے سائبر سیکیورٹی کے حوالے
سے پاکستان کو دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل کرلیا ہے۔روسی سائبر
سیکیورٹی کے ادارے کیسپر اسکائے نے دنیا بھر کے 10 ایسے ممالک کی فہرست
جاری کی ہے جہاں سائبر سیکیورٹی سب سے کم ہے، ان ممالک میں انٹرنیٹ صارفین
سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔تحقیق میں دنیا کے صرف 60 ممالک کو شامل کیا گیا
کیونکہ ان کے اعدادوشمار مکمل اور باآسانی دستیاب ہیں، ادارے نے 10 ایسے
ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا چاہے موبائل،
کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے استعمال کیا جائے، سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔
فہرست
میں بنگلادیش سرفہرست ہے، جہاں تقریبا 36 فیصد انٹرنیٹ صارفین پر سائبر
حملے ہوئے، دوسرے نمبر پر نائیجیریا رہا، جہاں 28.5 فیصد صارفین پر سائبر
حملے ہوئے، ایران 28.07 فیصد کے ساتھ تیسرے، تنزانیا 28 فیصد کے ساتھ
چوتھے، چین 25.6 فیصد کے ساتھ پانچویں اور بھارت 25.2 کے ساتھ چھٹے نمبر پر
رہا۔روسی سائبر سیکیورٹی کے ادارے کی فہرست کے مطابق سائبر حملوں سے غیر
محفوظ ممالک کی فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے جبکہ انڈونیشیا
آٹھویں، فلپائن نویں اور الجزائر دسویں نمبر پر ہیں
Naway Waqt News Source
No comments:
Post a Comment