ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے بڑی خبرآگئی
ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے بڑی خبرآگئی
لاہور : پاکستان میں ٹک ٹاک کو بند کیے جانے کے حوالے سے اہم خبرآگئی ہے ۔
تفصیلا
ت کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے حکومتی محکمے پی ٹی
اے ( پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ) کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی پریس
ریلز جاری نہیں کی گئی جس میں ٹک ٹاک کو بند کرنے کے حوالے سے کچھ کہا گیا
ہو۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کی طرف سے بھی کوئی ایسی بیان
سامنے نہیں آیا ۔
پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی پریس
ریلیزوں کا جائزہ لیا جائے تو آخری پریس ریلیز 27دسمبر 2018کو جاری کی گئی
تھی ، جس میں پی ٹی اے کی ٹیلی کام اتھارٹی کی ٹیم نے ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ
جیتا تھا ۔
دوسری جانب پی ٹی اے کی طرف سے کسی بھی عہدیدار کی طر ف
سے اس ضمن میں کچھ نہیں بتایا ، سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے ماہرین کا
کہناہے کہ ‘ٹک ٹاک ‘ پر پابندی کی خبر صرف سوشل میڈیا پر ہی گردش کر رہی ہے
۔
حکومت کی طرف سے اس پر پابندی کا کوئی امکان نہیں لگ رہا۔ ٹک ٹاک
پر پابندی کے متعلق ابھی تک خبر جھوٹی ہی قرار دی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ
پشاور کے ایک شخص نے وزیر اعظم کے پورٹل پر بھی پابندی کے لیے درخواست دی
تھی ۔
تاہم وزیراعظم کے ترجمان کی طرف سے کوئی ایسا بیان یا اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا ۔
Neo News Source
No comments:
Post a Comment