Latest udates

Thursday, 10 January 2019

مرسڈیز کی دنگ کردینے والی کانسیپٹ گاڑی

مرسڈیز کی دنگ کردینے والی کانسیپٹ گاڑی

مرسڈیز کی دنگ کردینے والی کانسیپٹ گاڑی

 مرسڈیز نے اپنی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی کانسیپٹ گاڑی اربنٹیک متعارف کرادی ہے جس کی شکل آپ اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں۔
لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس)کے دوران اس گاڑی کو پیش کیا گیا جو کہ پہلی خودکار ڈرائیونگ کرنے والی گاڑی بھی ہے جو مسافروں کے ساتھ وزن لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
فوٹو بشکریہ مرسڈیزیہ موڈیولر گاڑی 12 مسافروں کی گنجائش رکھتی ہے جس میں ہر طرف کھڑکیاں اور ایک بڑی مون روف موجود ہے جس میں ایل ای ڈی لائٹ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس میں نشستیں گول دائرے میں دی گئی ہیں جبکہ پچھلے حصے میں بیٹھنے کے لیے 2 لیول سیٹنگز موجود ہیں۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سامان رکھنے کے لیے ایک کارگو موڈیول بھی بنایا گیا ہے۔
یہ گاڑی رئیل ٹائم میں ٹریفک کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ مقامی ایونٹس کو مانیٹر کرسکتی ہے جبکہ لوکیشن تک آپ کے کہنے پر پہنچا دیتی ہے۔
فوٹو بشکریہ مرسڈیزیہ گاڑی مسافروں سے ڈسپلے کے فرنٹ اور اطراف میں موجود ڈسپلے کے ذریعے رابطہ کرسکتی ہے جبکہ راہ گیروں کو سڑک پر پیر رکھنے سے پہلے ہی 'دیکھ' لیتی ہے۔
اس گاڑی کے موڈیولز منٹوں میں بدلے جاسکتے ہیں اور ایک بار چارج ہونے پر دن اور رات سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
فوٹو بشکریہ مرسڈیزمرسڈیز کمپنی کے مطابق یہ گاڑی فی الحال الیکٹرک خودکار گاڑیوں کے حل کے لیے ایک تحقیقی تجربہ ہے اور اس کا اربنٹیک کو مارکیٹ میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

Dawn News Source

No comments:

Post a Comment