Latest udates

Sunday, 6 January 2019

جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کر لی

 
جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کر لی

نیولینڈز( 24 نیوز )بلے بازوں نے لٹیا ڈبودی، پاکستانی ٹیم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ اورسیریزہار گئی،  جنوبی افریقہ نے 41 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر عبور کرلیا، سنچری میکر فاف ڈوپلیسی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا، سیریزکا آخری میچ 11جنوری کو کھیلا جائے گا۔



ضرور پڑھیں:جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کر لی
 
خراب بیٹنگ پاکستان کو لے ڈوبی، جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ اور سیریز جیت لی۔ میزبان پروٹیز نے 41 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا،اکلوتی وکٹ محمد عباس نےحاصل کی۔ سنچری میکر فاف ڈوپلیسی مین آف دی میچ قرار پائے۔ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہوئی جس کی وجہ سے 3 ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز میں شاہینوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، صرف 3 کھلاڑیوں اسد شفیق،بابر اعظم اور شان مسعود نے اسکور کرکے ٹیم کو سنبھالا۔
دوسری جانب امام الحق، اظہرعلی اور فخر زمان پاکستان کا مان نہ بڑھا سکے، تینوں شاہینوں کا بیٹ خاموش رہا۔کپتان سرفراز بھی دھوکا دے گئے اور لیڈ دی فرنٹ کا فارمولا بھول گئے،انہیں یاد نہ رہا کہ ٹیم کی کشتی کیسے پار لگانی ہے۔ محمد عباس کی واپسی شاہینوں کے کام نہ آسکی، گگلی ماسٹر یاسر شاہ کی گھموتی گیندیں پروٹیز کو نہ گھما سکیں،عامر کا جادو بھی کام نہ آیا۔


یاد رہے پہلی اننگز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں 431 رنز بنائے اور 254 کی برتری کے ساتھ آل آؤٹ ہوگئی، دوسری اننگز میں قومی ٹیم 294 رنزپر پویلین لوٹ گئی اور صرف 41 رنز کا ہدف دیا تھا جو جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، تیسرااورآخری ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

 

 

 

24News Source

No comments:

Post a Comment