Latest udates

Friday, 11 January 2019

سام سنگ کی یہ نئی ٹیکنالوجی دنگ کردے گی

سام سنگ کی یہ نئی ٹیکنالوجی دنگ کردے گی

سام سنگ کی یہ نئی ٹیکنالوجی دنگ کردے گی

 سام سنگ کو عموماً اسمارٹ فونز، ٹیلیویژن، واشنگ مشین، فریج اور ائیرکنڈیشنر وغیرہ کے لیے جانا جاتا ہے مگر یہ جنوبی کورین کمپنی ایک بالکل نئی طرز کی ڈیوائس کو سامنے لے آئی ہے۔
ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران سام سنگ کی جانب سے روبوٹس متعارف کرائے گئے۔
مجموعی طور پر 4 روبوٹس متعارف کرائے گئے تھے جن میں سے ایک سب کو بہت زیادہ پسند آیا جس کا نام بوٹ ائیر رکھا گیا تھا۔
یہ روبوٹ دیکھنے میں تو کسی کچرے کے ڈبے جیسا ہے مگر اس کا مقصد گھر کی ہوا کو شفاف یا صاف کرنا ہے۔
یہ روبوٹ خودکار طور پر گھر کے مختلف کمروں میں جاکر وہاں کی ہوا صاف کرے گا، جیسے کچن میں کچھ جل گیا ہے تو وہ اس کی بو کو دور کرے گا۔
یہ روبوٹ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے لیس ہے اور اے آئی کو جنوبی کورین کمپنی اپنی تمام مصنوعات، جیسے ٹی وی سے لے کر اسمارٹ فونز تک استعمال کررہی ہے۔
اب پہلی مرتبہ روبوٹس میں اسے استعمال کیا گیا جن میں سے ایک روبوٹ ائیر گھر کو آلودگی سے بچائے تو دوسرا روبوٹ کیئر صحت کی مانیٹرنگ کرے گا۔
اسی طرح بوٹ ریٹیل ریسٹورنٹس، دکانوں کے لیے ہے جبکہ GEMS نامی روبوٹ لوگوں کو چلنے میں مدد دیتا ہے۔
سام سنگ کے مطابق فی الحال یہ روبوٹ تحقیقی مقاصد کے لیے ہیں اور انہیں فی الحال فروخت کے لیے متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
سام سنگ کا روبوٹ GEMS دیکھنے میں روبوٹ نہیں بلکہ جسم کا زیریں ڈھانچہ لگتا ہے اور یہ ان لوگوں کے لیے جو انجری یا فالج کے باعث چلنے پھرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔
سام سنگ کی جانب سے اس ٹیکنالوجی پر 6 سال سے کام ہورہا تھا مگر کمپنی کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ کمرشل بنیادوں پر تیار نہیں ہوسکی۔

Dawn News Source

No comments:

Post a Comment