جوہانسبرگ ٹیسٹ ، پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز سے اننگز کا آغاز کرے گا
جوہانسبرگ
(92 نیوز) جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان آج دوسرے روز دو وکٹوں کے نقصان پر
17 رنز سے اننگز کا آغاز کرے گا۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر
آؤٹ ہوئی۔ جنوبی افریقہ پہلے دونوں ٹیسٹ جیت چکا ہے۔
تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی باؤلرز کے نام رہا۔ شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ نے پروٹیز ٹیم کو 262 رنز تک محدود کر دیا۔
میزبان
ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز کے پہلے آؤٹ ہونے
والے کھلاڑی کپتان ایلگر تھے جو 5 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔
مارکرم
اور ہاشم آملہ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگر بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں
نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ مارکرم 90
اور ہاشم آملہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈی برائین اور ٹیسٹ ڈیبئو
کرنے والے زبیر حمزہ نے اننگز کو سنبھالا دیا اور دونوں میں 75 رنز کی
شراکت داری بنی۔ ڈی برائین 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حمزہ نے 41 رنز کی
اننگز کھیلی۔
چائے کے وقفے کے بعد قومی باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کا
مظاہرہ کیا اور کسی بھی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے نہ دیا۔ بوما 8، ڈی کاک 18
اور فلینڈر ایک رنز ہی بنا سکے۔ پوری ٹیم 262 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین ، عامر، عباس اور حسن علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان نے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
No comments:
Post a Comment